نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پاکستانی طالبات کیلئے اعلیٰ تعلیم کے نئے مواقع کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد ان کی خواہش تھی کہ وہ اُن لڑکیوں کیلئے عملی اقدام کریں جو تعلیم کے حق کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیے: "Finding My Way": محبت، شہرت اور ملالہ کی داستان زندگی

 

ملالہ نے کہا کہ نئی اسکالرشپ کے تحت پاکستانی خواتین کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ یہ اسکالرشپ بالخصوص اُن خواتین کیلئے ہے جو تعلیم کے ذریعے پاکستان میں مثبت اور پائیدار تبدیلی لانا چاہتی ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ جو پاکستانی خواتین آکسفورڈ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب رکھتی ہیں اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آ کر معاشرے کی خدمت کا ارادہ رکھتی ہیں، ان کیلئے یہ ایک اہم موقع ہے۔