ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور آج فی تولہ 14 ہزار 800 روپے بڑھ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے:  پاکستان میں سونا مزید سستا ہو گیا

 

ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت 12 ہزار 689 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس میں 148 ڈالرز کے اضافے کے بعد یہ 5,064 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔