پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی نمایاں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 433 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سونے کی قیمت کو نمایاں بریک لگ گئی، نئی قیمت نے سب کو حیران کر دیا
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 82 ہزار 500 روپے کم ہوچکی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 215 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 676 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
