نیپاہ وائرس ایک خطرناک وائرس ہے جو جانوروں سے انسان اور انسانوں سے انسان میں منتقل ہو سکتا ہے۔ اس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، جسم میں درد اور الٹی شامل ہیں۔ پاکستان میں ابھی تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: سرد و خشک موسم کے باعث انفلوئنزا کیسز میں اضافہ
حکومتِ پاکستان نے بھارت میں نیپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بارڈر ہیلتھ سروسز کے مطابق، تمام داخلی راستوں پر 100 فیصد سکریننگ لازمی ہوگی اور بغیر ہیلتھ کلیئرنس کسی فرد کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تمام مسافروں، عملے اور ڈرائیورز کی تھرمَل اسکریننگ اور طبی معائنہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق گذشتہ 21 دن کی سفری اور ٹرانزٹ ہسٹری کی تصدیق ضروری ہے، اور نیپاہ وائرس سے متاثرہ علاقوں سے آنے یا گزرنے والے مسافروں کی خصوصی نگرانی کی جائے گی۔
