ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پشاور: سرد و خشک موسم کے باعث انفلوئنزا کیسز میں اضافہ Home / خیبر پختونخوا,صحت /

پشاور: سرد و خشک موسم کے باعث انفلوئنزا کیسز میں اضافہ

سپر ایڈمن - 04/12/2025 196
پشاور: سرد و خشک موسم کے باعث انفلوئنزا کیسز میں اضافہ

پشاور میں سرد اور خشک موسم کے باعث انفلوئنزا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں ہر سال 30 سے 40 فیصد افراد اس وائرس سے متاثر ہوتے ہیں، جن میں بڑی تعداد دیہی علاقوں کے رہائشیوں کی ہوتی ہے۔

 

رواں برس بھی اسپتالوں میں نزلہ، زکام، دمہ اور دائمی تنگیِ تنفس کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، جبکہ بڑوں کے ساتھ بچے بھی موسمی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

 

ماہرینِ صحت نے بتایا کہ انفلوئنزا ایک وائرل بیماری ہے جو کھانسی، بخار اور چھینک کے ذریعے پھیلتی ہے، جبکہ خشک موسم اس وائرس کو مزید فعال کر دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بارش نہ ہونے اور فضا کے حد درجہ خشک ہونے کی وجہ سے دمہ، نمونیا اور دائمی سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد بھی خاصے متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں میں بچوں اور بزرگ افراد کی تعداد زیادہ ہے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے موسم میں کمزور مدافعتی رکھنے والے افراد کے لیے ویکسینیشن نہایت ضروری ہے۔ ویکسین نہ صرف موسمی بیماریوں سے بچاتی ہے بلکہ سردی کے موسم میں لاحق ہونے والی پیچیدگیوں کے خطرات بھی کم کرتی ہے۔

تازہ ترین