لکی مروت تھانہ سرائے نورنگ کے علاقے کوٹکہ اطلس خان میں رات گئے دہشتگردوں نے ایک آرمی اہلکار کے گھر میں داخل ہو کر اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا اور نقدی و اسلحہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ایک ایس ایم جی، کلاشنکوف اور تقریباً چار لاکھ روپے نقدی اپنے ساتھ لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک: پولیس گاڑی پر دھماکہ، ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکار شہید
حملہ آوروں نے جاتے ہوئے متاثرہ خاندان کے بھائی کی متصل پرچون دکان کو بھی آگ لگا دی۔ متاثرہ خاندان کے چار بھائی سیکورٹی اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
آگ لگائے جانے والے گھر میں عدنان (جیل پولیس)، نعمان (آرمی)، فدا اللہ (آرمی) اور فرمان (پولیس) کام کرتے ہیں۔
پولیس نے واقعے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
