عالمی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے اور سونا تاریخ کی مہنگی ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اس سے قبل کل پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد سونا فی تولہ 5 لاکھ 30 ہزار 562 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا نئی تاریخ رقم کر گیا، قیمتیں بلند ترین سطح پر
اب عالمی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت میں 21 ہزار 100 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا، فی تولہ سونا 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے تک پہنچ گیا۔ عام آدمی کے لیے سونا خریدنا اب مشکل ہی نہیں بلکہ تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں معاشی غیر یقینی صورتحال اور مختلف خطوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے لوگ اپنے پیسے کو محفوظ رکھنے کے لیے سونے کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
