نوشہرہ میں وزیرِاعظم پاکستان کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ نوشہرہ سے اسلام  آباد  جا رہے تھے کہ شپ برہان انٹرچینج کے قریب ان کی موٹرکار حادثے کا شکار ہو گئی۔ 

 

تحصیل نوشہرہ کے میئر اور ان کے صاحبزادے اسحاق خٹک نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز خٹک کو معمولی چوٹیں آئیں۔ انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔