تربیتی پروگرام کے تحت اساتذہ میں تقسیم کیے گئے ٹیبلٹس میں صرف 1179 ٹیبلٹس واپس کیے گئے جن میں 79 ناقابل استعمال نکلے۔ آڈٹ رپورٹ
ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل ڈیولپمنٹ خیبر پختونخوا کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مالی سال 2023-2022 کے دوران ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے زریعے بھرتی کیے گئے اساتذہ کی تربیت کے لیے خریدے گئے 15 ہزار میں سے 13 ہزار 221 ٹیبلٹس غائب ہیں۔ ان کی مالیت تقریباً 37 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی گئی جبکہ منصوبے کی کل لاگت 42 کروڑ 47 لاکھ 10 ہزار روپے تھی۔
رپورٹ کے مطابق تربیتی پروگرام کے تحت اساتذہ میں تقسیم کیے گئے ٹیبلٹس میں صرف 1179 ٹیبلٹس واپس کیے گئے جن میں 79 ناقابل استعمال نکلے۔ مزیدبرآں واپس کیے گئے متعدد ٹیبلٹس کے ایس ڈی کارڈز، چارجرز، ائیرفونز اور فولیو کورز وغیرہ بھی غائب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے پاکستان سے درآمد شدہ 15 ٹن لیموں واپس بھیج دیے
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ٹیبلٹ کی اوسط قیمت 28314 روپے تھی۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ ریکوری نہ ہونے کی صورت میں اساتذہ کی تربیت کے لیے دوبارہ سے نئے ٹیبلٹس خریدنا صوبائی خزانے پر اضافی بوجھ ڈالے گا۔
خیبر پختونخوا کے اساتذہ کیلئے خریدے گئے 15 ہزار میں سے 13 ہزار سے زائد ٹیبلٹس غائب