افغانستان نے پاکستان سے درآمد شدہ 15 ٹن لیموں لیمنگر بیماری اور کیڑوں سے متاثر ہونے کے باعث ناقابلِ استعمال قرار دے کر واپس بھیج دیے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبائی ڈائریکٹر زراعت مولوی محسن نے تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ اسلامی امارت کے ضوابط کے تحت صرف معیاری اور صحت مند پھل و سبزیاں درآمد کی جائیں تاکہ صارفین اور مارکیٹ کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
محکمہ زراعت، آبپاشی اور لائیو اسٹاک کے بیان میں کہا گیا کہ قرنطینہ انتظامیہ نے متاثرہ لیموں کو جانچ کے بعد پاکستان واپس بھیجا۔ چیف کلکٹر خواجہ خرم نعیم کے مطابق گزشتہ 11 دنوں میں 23 کنسائنمنٹس افغانستان بھیجی گئی ہیں، جن میں سے صرف ایک واپس آئی ہے۔