جنوبی وزیرستان کے وانا رستم بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار اور ایک شہری شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیے: لکی مروت: بیٹری شاپ میں دھماکہ، دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق دھماکہ لوئر وانا کے وانا رستم بازار میں ہوا، زخمیوں میں عام شہری اور پولیس اہلکار شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
