ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ نرخ 11 ہزار 500 روپے گر گئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام کی قیمت 9 ہزار 860 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے پر آگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 115 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 514 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی قیمت 2.24 ڈالر گر کر 39.85 ڈالر ہوگئی۔
