خیبر پختونخوا میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ ڈراموں کا پہلا مقابلہ اور ایوارڈ شو نومبر 2026 میں پشاور میں ریکارڈ کیا گیا۔

 

یہ پروگرام پختون ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام مائیکرو اسکرین انٹرنیشنل کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس کی قیادت معروف اداکار، مصنف، ہدایت کار اور پروڈیوسر اظہار بوبی کر رہے ہیں۔

ایوارڈ شو کی میزبانی تمغۂ حسنِ کارکردگی حاصل کرنے والے ارشد حسین اور مینا شمس نے کی۔

مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کردہ اس پروگرام کو مختلف ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر پیش کیا جائے گا۔ اس کا مقصد ڈرامائی صلاحیتوں، تخلیقی اظہار اور ڈیجیٹل پروڈکشن کے نئے امکانات کو اجاگر کرنا ہے۔

 

منتظمین کے مطابق یہ پیش رفت پشتو تفریحی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کی جانب ایک نیا قدم ہے۔