عمان میں جاری اے سی  سی انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

 

المسرت کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 31.4 اوورز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عبداللہ المہی نے 50 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور محمد سیام نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

پاکستان نے 139 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 21.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ حیات خان نے 69 اور عثمان خان نے ناقابلِ شکست 64 رنز بنائے، جبکہ عبدالقادر 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

 

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی۔