عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل تیسرے کاروباری روز کم ہوئی اور ایک ہفتے سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، جس کے بعد پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1.4 فیصد کمی کے بعد 3 ہزار 931 ڈالر 54 سینٹ ہوگئی، جبکہ چاندی کی قیمت بھی 1.3 فیصد کمی کے بعد 50.99 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

 

پاکستان میں 12 نومبر کو کراچی صرافہ مارکیٹ کے تازہ دستیاب نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار روپے رہی، جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 64 ہزار 375 روپے میں فروخت ہوا۔

 

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجوہات میں امریکی ڈالر کی مضبوطی، مہنگائی کے خدشات اور امریکی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات شامل ہیں۔