عمان میں جاری اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جا رہے ہیں۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلہ دیش جبکہ دوسرے میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ دونوں مقابلوں کی فاتح ٹیمیں 14 نومبر کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

 

افغانستان نے گروپ بی میں تینوں میچ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ بھارت نے گروپ اے میں دو کامیابیوں کے ساتھ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

 

پاکستان نے گروپ اے کے تینوں میچ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ بنگلہ دیش گروپ بی میں دوسرے نمبر پر رہا۔