پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار تک آگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت فی تولہ 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 915 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 34 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 49 ڈالر ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں اس سے ایک روز قبل بھی 1 ہزار 500 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
