ڈیرہ اسماعیل خان میں تبلیغی جماعت کے افراد کو لے جانے والی کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

 

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 16 افراد متاثر ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مفتی محمود ہسپتال منتقل کردیا۔

 

حکام کے مطابق زخمیوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں، جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں بھی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔