خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس پارٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان اور سب انسپکٹر مختیار سمیت 11 اہلکار شہید جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار غیر قانونی سونے کی کان کنی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں دہشت گردوں نے گھات لگا کر ان پر حملہ کردیا۔
ابتدائی اطلاعات میں شہید اہلکاروں کی تعداد 7 بتائی گئی تھی، تاہم ریسکیو ذرائع کے مطابق بعد میں یہ تعداد بڑھ کر 11 ہوگئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔
