خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کو ایک ماہ گزر گیا، تاہم صوبائی حکومت اور اسمبلی بدستور معطل ہیں اور انتظامی اختیارات گورنر کے پاس ہیں۔

 

گیارہ  اکتوبر کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے بڑھتے واقعات اور امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر آئین کے آرٹیکلز 232 اور 234 کے تحت صوبے میں گورنر راج جبکہ 12 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

اس فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ایک ماہ سے زیر حراست ہیں۔

 

صوبے کے انتظامی اور حکومتی امور چلانے کے لیے 11 رکنی مشاورتی کونسل تشکیل دی گئی، جبکہ ایمرجنسی سے متاثرہ اضلاع میں ایریا ڈویلپمنٹ کونسلز بھی قائم کی گئیں۔ موجودہ انتظامی سیٹ اپ کے لیے چھ ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے۔

گورنر راج کے نفاذ کی تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے مخالفت کی۔ دوسری جانب گورنر فیصل کریم کنڈی نے سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کے لیے مختلف رہنماؤں سے رابطے بھی کیے۔

 

ادھر موجودہ انتظامیہ کی جانب سے اصلاحاتی اقدامات اور سابقہ صوبائی حکومت کے مالی معاملات کی جانچ پڑتال جاری ہے، جبکہ پشاور سمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

 

تاہم گورنر راج کا ایک ماہ مکمل ہونے کے باوجود صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی بہتری کے لیے کوئی واضح پالیسی تاحال سامنے نہیں آسکی۔