خیبر پختونخوا کی وادی ناران میں بیسر سے بابوسر ٹاپ تک برف باری کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، جس سے علاقے میں سردی کی شدت بڑھ گئی۔

 

مشیر سیاحت ڈاکٹر سرفراز علی نے ٹورازم پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیاحوں کی حفاظت یقینی بنائے۔ ان کا کہنا ہے کہ برف باری کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہو سکتی ہے، اس لیے سیاح سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق وادی ناران میں موسم سرما کے دوران اس سے پہلے بھی برف باری ہو چکی ہے۔ سیاح سفر پر روانہ ہونے سے قبل موسم اور راستوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔