خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں کی گئی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق محکمہ قانون نے اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے، جو صوبائی اسمبلی سے منظور کیے گئے 74 قوانین کا جائزہ لے گی اور سات روز کے اندر اپنی سفارشات متعلقہ حکام کو پیش کرے گی۔

 

یہ بھی پڑھیے: پشاور: توہین رسالت کیس میں افغان شہری کو سزائے موت

 

جائزے میں 20 صوبائی محکموں سے متعلق قوانین کے علاوہ پراسیکیوشن، جامعات، میڈیکل ٹیچنگ اداروں اور صوبائی اسمبلی کے اختیارات و مراعات سے متعلق قوانین بھی شامل ہیں۔

 

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں جلدبازی میں منظور کیے گئے انتہائی متنازع قوانین کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔