انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں نامناسب رویہ اختیار کرنے پر قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کو سزا سنا دی۔
سہ ملکی سیریز کے دوران پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں حارث رؤف کے رویے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا گیا، جس پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کہاں پہنچ گیا؟
آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حارث رؤف کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا ہے، جس کے بعد ان کے مجموعی ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
