ملک میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے کا ہوگیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: شانگلہ: پورن میں پل کا لینٹر گرنے کے واقعے پر ڈپٹی کمشنر کا انکوائری کا حکم

 

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار ایک روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے ہوگئی ہے۔

 

عالمی اور ملکی معاشی صورتحال، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔