ضلع خیبر کے علاقے میرگھٹ خیل میں گھریلو تکرار کے دوران شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل جبکہ والد کو زخمی کردیا۔ میلوارڈ پولیس نے ملزم عطااللہ کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عطااللہ ولد آزاد خان نے زبانی تکرار کے دوران اپنی بیوی (ف) بی بی پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی، جبکہ فائرنگ سے اس کے والد آزاد خان ولد غنم گل زخمی ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیے: سرکاری دفاتر میں وقت کی پابندی کیوں نظر انداز کی جاتی ہے؟
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او میلوارڈ مغریب خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
میلوارڈ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
