پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 238 رنز بنا کر بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
وہ دو فل ممبر ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی، فی تولہ نئی قیمت کیا ہوگئی؟
صاحبزادہ فرحان نے سیریز کے تینوں میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔ انہوں نے پہلے میچ میں 89، دوسرے میں 73 اور تیسرے میچ میں 76 رنز بنائے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما کے پاس تھا، جنہوں نے افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 229 رنز بنائے تھے۔
صاحبزادہ فرحان نے سیریز میں 79.33 کی اوسط اور 165.27 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی، جس پر انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
