پشاور: تھانہ رحمان بابا اور تھانہ چمکنی کی حدود میں پولیس مقابلوں کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

 

کیپٹل سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اسد ولد رحم دل، خان عالم ولد میر عالم اور جہانگیر ولد شہزادہ عرف شریف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اسد ادیزئی متنی کا رہائشی ہے اور حالیہ طور پر پبی ڈاگئی میں مقیم ہے، خان عالم خٹکو پل جبکہ جہانگیر گلبہار کا رہائشی ہے اور حالیہ طور پر چمکنی میں مقیم ہے۔

 

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار تینوں ملزمان متعدد سنگین وارداتوں اور مقدمات میں مطلوب تھے۔

 

کیپٹل سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز کے خلاف آپریشن اسٹریٹ فائٹ مزید تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور پُرامن ماحول کا قیام ترجیحات میں شامل ہے۔