پاکستانی تائیکوانڈو کھلاڑی مسعود آفریدی نے کرغزستان میں منعقدہ جی ٹی ایف ایشین چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ اور برونز میڈل جیت لیے۔

 

مسعود آفریدی نے پاور بریکنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جبکہ فائٹنگ کیٹیگری میں برونز میڈل حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔

 

جی ٹی ایف ایشین چیمپئن شپ میں 29 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، جہاں مسعود آفریدی نے سعودی عرب، مصر اور قطر سمیت مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کا مقابلہ کیا۔

 

مسعود آفریدی پاکستان گلوبل تائیکوانڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کا سہرا ان کے اسپانسرز، کوچز، خاندان اور پاکستانی عوام کی دعاؤں کے سر ہے۔

 

بین الاقوامی سطح پر دو میڈلز کا حصول پاکستان اور پاکستانی کھیلوں کے لیے ایک اعزاز ہے۔