ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 859 روپے کا اضافہ ہوا۔

 

اس اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے ہوگئی ہے۔

 

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 115 ڈالر مہنگا ہوکر 3 ہزار 676 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔