پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی ریلیز سے قبل اداکارہ صنم سعید نے ناظرین سے تنقید میں شائستگی اور مثبت رویہ اپنانے کی اپیل کی ہے۔

 

کراچی میں سیریز کی تشہیری تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صنم سعید نے کہا کہ وہ ناظرین کو خامیوں کی نشاندہی یا تعمیری تنقید سے نہیں روک رہیں، تاہم تبصرے کرتے وقت فنکاروں اور پروڈکشن ٹیم کی محنت، وقت اور وسائل کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔

 

انہوں نے سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا کہ وہ اپنے تبصروں میں احترام اور تعمیری انداز اپنائیں۔

 

واضح رہے کہ فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی یہ سیریز 4 دسمبر کو دنیا بھر میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔