ملک کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 972 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے ہوگئی۔

 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 653 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔