خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے میلواڈز، اکاخیل میں عسکریت پسندوں کے خلاف پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔