پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ڈیرہ اسماعیل خان میں نیب کا نیا دفتر کھولنے کا فیصلہ
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 30 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 153 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
