سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی ہے۔ قومی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

 

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں رضا اللہ اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل سکتے ہیں، جبکہ عرفات منہاس اور سفیان مقیم کی ٹیم میں شمولیت کا امکان کم ہے۔ خواجہ نافع وکٹ کیپر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

 

پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں کپتان صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، خواجہ نافع، شاداب خان، رضا اللہ، نسیم شاہ، ابرار احمد اور سلمان مرزا شامل ہیں۔

پاکستان کی حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: شمالی وزیرستان میں عزمِ استحکام وژن کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک

 

دوسری جانب راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کپتان کی اپنی کارکردگی اہم ہوتی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں کپتانی کا تجربہ ہے، اس لیے نئی ذمہ داری نبھانے میں زیادہ مشکل پیش نہیں آئے گی۔ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی سے بھی مدد ملے گی۔

 

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ قومی ٹیم کے ابتدائی بلے باز جارحانہ انداز میں کھیلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور دونوں کسی بھی وقت ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔