شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر عزمِ استحکام وژن کے تحت کارروائی کی گئی، جس میں فتنہ الخوارج کے 7 افراد مارے گئے۔

 

یہ بھی پڑھیے: شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں اراضی کے تنازع پر وزیر اور محسود اقوام میں فائرنگ

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔