وفاقی حکومت نے جنوری سے ستمبر 2026 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار 126 ارب 34 کروڑ روپے وصول کیے۔
اسی عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے ذریعے بھی تقریباً 47 ارب روپے الگ جمع کیے گئے۔
یوں دونوں لیویز کی مد میں نو ماہ کے دوران مجموعی طور پر 1173 ارب روپے سے زائد وصول کیے گئے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیویز کی وصولی شہریوں کے لیے اضافی مالی بوجھ کا باعث بنی ہوئی ہے۔
