بلوچستان کے ضلع چمن کی نومنتخب مسیحی اسسٹنٹ کمشنر آئیڈا گل اور ان کے شوہر کو کوئٹہ چمن شاہراہ پر حادثے کے نتیجے میں شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ گاڑی کا ڈرائیور محفوظ رہا۔

 

پولیس حکام کے مطابق حادثہ درہ کوژک کے دامن میں ژڑہ بند کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چمن فدا بلوچ جائے حادثہ پر پہنچے اور اپنی نگرانی میں زخمیوں کو کوئٹہ روانہ کیا۔