پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے، جہاں فی اونس قیمت 78 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 616 ڈالر تک پہنچ گئی۔
