مانسہرہ کی تحصیل جدباء میں سیری کیگانی کے مقام پر ڈاٹسن بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈاٹسن گاؤں شاتل سے جدباء جارہی تھی کہ راستے میں بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔