خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں شادی پور پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے شادی پور چیک پوسٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: نوشہرہ: تمنا جاوید گمشدگی کیس، مرکزی ملزم کو عدالت نے بے گناہ قرار دے دیا
زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے دو الگ واقعات میں ایف بی آر کے 4 اہلکار اور ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔
