خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس وین پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں میں کامران اور سجاد جبکہ شہریوں میں ثناء اللہ، شفقت اللہ اور محمد زیشان شامل ہیں۔

 

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سٹی ہسپتال لکی مروت منتقل کر دیا گیا ۔