ملک میں سونے کی قیمت ایک بار پھر کم ہوگئی ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے مقرر ہوگئی۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 11 دہشت گرد ہلاک

 

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 687 روپے کمی ہوئی ہے اور اب یہ 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے میں دستیاب ہے۔

 

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 43 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 138 ڈالر ہوگئی۔