سابق کپتان یونس خان نے محمد رضوان کے معاملے پر محتاط رویہ اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بطور کرکٹر رضوان کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بڑے نہیں ہوسکتے۔

 

جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ایک معتبر ادارہ ہے اور محمد رضوان کو قانونی کارروائی میں طے شدہ طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیے۔

 

یہ بھی پڑھیے: کرک: گھر میں گیس دھماکا، خاتون اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

 

ان کے مطابق وہ کسی کے وکیل نہیں اور نہ ہی انہیں کیس کی تمام تفصیلات کا علم ہے، اس لیے حتمی فیصلے تک اس معاملے پر گفتگو میں احتیاط ضروری ہے۔

 

یونس خان نے کہا کہ محمد رضوان کے ساتھ پیش آنے والا معاملہ ایک آفیشل ٹور کے دوران ہوا، اس لیے کیس کا نتیجہ سامنے آنے سے پہلے کسی حتمی رائے کا اظہار مناسب نہیں۔

 

سابق کپتان نے بتایا کہ ماضی میں انہیں بھی اسی نوعیت کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کا معاملہ تقریباً چار ماہ تک جاری رہا۔