پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 9 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی، جس کے ٹکٹ کی قیمتیں 200 سے ایک ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔

 

شیڈول کے مطابق سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 13 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیے: اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، نئی قیمت کتنی ہوگئی؟

 

پہلے اور دوسرے میچ کے لیے جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے جبکہ وی آئی پی نشست کا ٹکٹ ایک ہزار روپے سے شروع ہوگا۔

 

تیسرے میچ کے لیے جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی ابتدائی قیمت 200 روپے جبکہ وی آئی پی نشست کا ٹکٹ 800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 

تین میچز پر مشتمل سیریز میں شائقین کو راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی مقابلے براہِ راست دیکھنے کا موقع ملے گا۔