ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: مویشی پالنے والے کسانوں کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا ’’احساس بے زبان صحت گاڑی‘‘ منصوبہ، کیا سہولیات ملیں گی؟
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 161 ڈالر کا ہوگیا۔
