پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف فضائی کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

 

وزارت اطلاعات کے مطابق آپریشن ’غضب للحق‘ کے تحت افغانستان میں 2 مقامات پر دہشت گردوں کے کیمپوں کو فضائی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: سول جج کی 105 آسامیوں کے لیے امتحان، کتنے امیدوار کامیاب ہوئے؟

 

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ کارروائی مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اہداف کو درست نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

 

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کے شہریوں کی سلامتی اور تحفظ اولین ترجیح ہے، جبکہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کوششیں کی ہیں۔