ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔

 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے ہوگئی۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 686 روپے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے ہوگئی۔

 

یہ بھی پڑھیے: ورلڈ کپ 2027: کیا پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں ہوں گے؟

 

اس سے قبل ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تین روز کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ 26 ستمبر کو فی تولہ سونا 2 ہزار 100 روپے، 28 ستمبر کو 12 ہزار 800 روپے جبکہ گزشتہ روز مزید 800 روپے سستا ہوا تھا، تاہم آج سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 191 ڈالر کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑے۔

 

مارکیٹ ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی طلب و رسد، سرمایہ کاروں کے رجحان اور بین الاقوامی معاشی صورتحال سمیت مختلف عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جبکہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں معمولی تبدیلی بھی مقامی مارکیٹ پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔