انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2027 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے ایک ہی گروپ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہائی پروفائل مقابلہ متوقع ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق براڈکاسٹرز اور کمرشل شراکت دار پاک بھارت میچ کو ٹورنامنٹ کی اہم کشش سمجھتے ہیں، جس کے باعث دونوں ٹیموں کو گروپ مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: صوابی: بھانجے کی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی کے ہاتھوں بہن اور بھانجی قتل

 

آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کل کیپ ٹاؤن میں ہوگا۔ شیڈول جاری کرنے کی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگی۔

 

ورلڈ کپ 2027 میں مجموعی طور پر 14 ٹیمیں شرکت کریں گی، جبکہ میگا ایونٹ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔

 

یکم اکتوبر سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کے آغاز میں ایک سال باقی رہنے کا باضابطہ کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع ہو جائے گا۔