ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہی دن 6 سنچریاں بننے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے 3 مختلف ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں مجموعی طور پر 6 بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں، جو ایک ہی کیلنڈر دن میں ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ ہے۔
ریکارڈ ساز دن کا آغاز بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ سے ہوا، جہاں 3 سنچریاں بنیں۔ ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ بھارتی کپتان شبمن گل نے 110 اور ویرات کوہلی نے ناقابلِ شکست 139 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیے: سونا خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر، قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھی 2 سنچریاں اسکور ہوئیں۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے 103 جبکہ ڈیوڈ ملر نے 142 رنز کی اننگز کھیلی۔
دوسری جانب انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ میں اوپنر ٹام بینٹن نے 126 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر دن کی چھٹی سنچری مکمل کی۔
یوں 3 میچز میں مجموعی طور پر 6 سنچریاں بنیں اور ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ایک ہی دن سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا۔
