کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 800 روپے کم ہوئی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے فی تولہ ہوگیا۔

 

یہ بھی پڑھیے: ٹانک: ٹریفک پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 3 اہلکار شہید، اے ایس آئی زخمی

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 10 ہزار 973 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔